اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی مےں کلےدی نوعےت کا کردار ادا کررہاہے ، پےداوار مےں اضافے کے لئے موثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدےد بنےادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے ۔ پلاننگ کمیشن ملک میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے …
ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ سماجی اور اقتصادی ترقی مےں کلےدی نوعےت کا کردار ادا کررہاہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی مےں کلےدی نوعےت کا کردار ادا کررہاہے ، پےداوار مےں اضافے کے لئے موثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدےد بنےادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے ۔ پلاننگ کمیشن ملک میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے دور رس نتائج حاصل ہورہے ہیں، موجودہ حکومت مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ایک ٹھوس پلان پر کام کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ و مواصلات سے متعلق 193 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ۔ اجلاس میں مواصلاتی ڈویژن نے ڈیزائن ، ٹینڈرنگ کی مدد اور مالاکنڈ سرنگ منصوبے کی تعمیر کے لئے 17 ارب 78کروڑ 89 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا، نظر ثانی منصوبے میں 9.732 کلو میٹر روڈ ، 4 لین روڈ ، اور 2 ٹنل شامل ہیں جسے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس نے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اجلاس میں وزارت ریلوے نے گوادر میں کنٹینرز یارڈ سٹیشن اور کوسٹل ہائی وے سے بندرگاہ تک ریلوے لائن کے لئے زمین کے حصول کے لئے 5 ارب 99کروڑ 96 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کا کو سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کیا ۔








