اسلام آباد ۔ 11مئی(اے پی پی) ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کمی جبکہ اس شعبے میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018 ءسے فروری 2019ءتک ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی برآمدات سے پاکستان نے 319 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو …
ٹرانسپورٹ وسفری خدمات کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران کمی، برآمدات میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کی رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11مئی(اے پی پی) ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کمی جبکہ اس شعبے میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018 ءسے فروری 2019ءتک ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی برآمدات سے پاکستان نے 319 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.13 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی برآمدات سے پاکستان نے 295 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس شعبے میں خدمات کی برآمدات میں اضافے کے برعکس درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی سے فروری 2019ءتک ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی درآمدات پر پاکستان نے 3 ہزار 182 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.21 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ]پہلے 8 مہینوں میں ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی درآمدات پر پاکستان نے 4 ہزار48 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔








