ٹرمپ نے شمالی کوریاکے صدرکوایٹمی ہتھیار رکھنے والا پاگل آدمی قراردے دیا

واشنگٹن ۔ 24 مئی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے شمالی کوریاکے صدرکم جونگ ان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے والا پاگل آدمی قراردیا۔امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی29 اپریل کو فلپائنی صدر سے ہونےوالی گفتگو کا متن جاری کر دیا۔امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے فلپائنی صدرروڈ ریگوڈوٹیرٹے سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے پاگل آدمی کو آزاد نہیں چھوڑا جاسکتا۔انہوں نے پینٹاگون کی طرف …

واشنگٹن ۔ 24 مئی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے شمالی کوریاکے صدرکم جونگ ان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے والا پاگل آدمی قراردیا۔امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی29 اپریل کو فلپائنی صدر سے ہونےوالی گفتگو کا متن جاری کر دیا۔امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے فلپائنی صدرروڈ ریگوڈوٹیرٹے سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے پاگل آدمی کو آزاد نہیں چھوڑا جاسکتا۔انہوں نے پینٹاگون کی طرف سے گزشتہ ماہ اس علاقے میں 2 جوہری آبدوزوںکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس شمالی کوریا کی نسبت 20 گنا طاقت زیادہ ہے تاہم اسے استعمال نہیں کریںگے۔

Leave a Reply