واشنگٹن۔17جنوری (اے پی پی):امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور میٹا کے سی ای او مارک زگر برگ کے ساتھ ساتھ سابق صدور براک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے۔ تقریبِ میں نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے شوہر ڈگلس ایمہوف کی شرکت بھی متوقع ہے۔ وائس آف …
ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری ، امریکہ کے تین سابق صدور سمیت ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زوگر برگ شرکت کریں گے

مزید خبریں
واشنگٹن۔17جنوری (اے پی پی):امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور میٹا کے سی ای او مارک زگر برگ کے ساتھ ساتھ سابق صدور براک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے۔ تقریبِ میں نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے شوہر ڈگلس ایمہوف کی شرکت بھی متوقع ہے۔
وائس آف امریکا کے مطابق جارج بش کے ساتھ ان کی اہلیہ لارا بش اور کلنٹن اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لئے کروڑوں ڈالر کے عطیات دیئے ہیں۔
تقریبِ حلف برداری میں ایلون مسک کی نشست دیگر امیر ترین افراد ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور میٹا کے سی ای او مارک زگر برگ کے ساتھ ہو گی۔امریکہ میں صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لئے غیر ملکی رہنماؤں کو دعوت دینے کی روایت نہیں ہے البتہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ایسے رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔چنانچہ ارجنٹائن کے صدر ہاویئر ملے کی تقریب میں شرکت متوقع ہے ۔ چین کے صدر شی جن پنگ تقریب میں شرکت کے لیے اپنے ایک ایلچی کو بھیجیں گے۔
اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کو بھی حلف برداری کا دعوت نامہ دیا گیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتیں کہ ان کی مصروفیات انہیں تقریب میں شرکت کی اجازت دیں گی یا نہیں۔نئے آنے والے صدر کی تقریبِ حلف برداری میں اس وقت موجود تمام سابق صدور کی شرکت کی بھی دیرینہ روایت ہے۔ سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن بھی پیر کو ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ چار سال قبل جب بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری ہوئی تھی تو الیکشن میں ہارنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام اس میں شرکت نہیں کی تھی کیوں کہ وہ اس بات پر اصرار کرتے تھے کہ انہیں انتخابات میں شکست نہیں ہوئی۔سابق صدر براک اوباما اور مشیل اوباما کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سابق خاتونِ اول مشیل اوباما تقریبِ حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گی








