اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے سڈنی آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ”بیوٹی ایکسپو“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 17مارچ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھاری کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے کا آغاز26 اگست2017ءکو ہوگا جس میں کاسمیٹکس، بیوٹی و نیچرل پراڈکٹس، سکن کیئر پراڈکٹس اور آلات جراحی …
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ”بیوٹی ایکسپو“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 17مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے سڈنی آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ”بیوٹی ایکسپو“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 17مارچ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھاری کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے کا آغاز26 اگست2017ءکو ہوگا جس میں کاسمیٹکس، بیوٹی و نیچرل پراڈکٹس، سکن کیئر پراڈکٹس اور آلات جراحی وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے –









