ٹماٹر معدے کے سرطان کو روک سکتا ہے، امریکی ماہرین صحت

واشنگٹن ۔ 22 مئی (اے پی پی) نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹماٹر معدے کے سرطان سے بچاو اور علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔امریکی ریاست فلاڈلفیا کی ٹیمپل یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق پورا ٹماٹر کھانے سے پیٹ کے کینسر کا علاج اور بچاو ممکن ہے۔ امریکا اور اٹلی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2 اقسام کے ٹماٹر سان مرزانو اور کوربارینو نہ صرف پیٹ کے …

واشنگٹن ۔ 22 مئی (اے پی پی) نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹماٹر معدے کے سرطان سے بچاو اور علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔امریکی ریاست فلاڈلفیا کی ٹیمپل یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق پورا ٹماٹر کھانے سے پیٹ کے کینسر کا علاج اور بچاو ممکن ہے۔ امریکا اور اٹلی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2 اقسام کے ٹماٹر سان مرزانو اور کوربارینو نہ صرف پیٹ کے کینسر کو روکتے ہیں بلکہ ان کے سرطانی خواص کو بھی کم کرتے ہیں، یہ ٹماٹر لمبوترے ہوتے ہیں اور ان میں پہلے بھی بہت سارے مفید اجزا دریافت ہوچکے ہیں۔ فلاڈیلفیا کی ٹیمپل یونیورسٹی میں سبارو انسٹی ٹیوٹ فار مالیکیولر میڈیسن کے سربراہ پروفیسر اینتونیو گیورڈانو کے مطابق معدے کے کینسر کو گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے اور ٹماٹروں میں سرخ رنگت بکھیرنے والا ایک جزو لائسوپین کینسر کے خلاف لڑسکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply