ٹورازم اورہاسپیٹلٹی انڈسٹری کا مستقبل قابل اور باصلاحیت ہاتھوں میں ہے،آفتاب الرحمن رانا

ٹورازم اورہاسپیٹلٹی انڈسٹری کا مستقبل قابل اور باصلاحیت ہاتھوں میں ہے،آفتاب الرحمن رانا

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کہا ہے کہ ٹوورازم اورہاسپیٹلٹی انڈسٹری کا مستقبل قابل اور باصلاحیت ہاتھوں میں ہے،ملکی اور بین الاقوامی طلبہ کا ایک جگہ جمع ہو کر مشترکہ منصوبوں پر کام کرنا مثبت پیشرفت ہے،اس سے پاکستان کے ٹوورازم اور ہاسپیٹلٹی سیکٹر میں نوجوانوں کے لئے مستقبل میں بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔

کالج آف ٹوورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی مینجمنٹ (کوتھم )لاہور کیمپس میں نیکسٹ جنریشن ہاسپیٹلٹی چیمپئن شپ کے حوالے سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے کا دوسرا سیشن ہے اور طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت اور ان کے جدید،تخلیقی اور ٹیکنالوجی سے بھرپور منصوبے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی مدد سےپاکستان میں ٹوورازم اور ہاسپیٹلٹی سیکٹر کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ آفتاب الرحمان رانا نے کہا کہ فائنل ججمنٹ کے دوران طلبہ نے ٹوورازم اکانومی پر شاندار پریزنٹیشنز پیش کیں اور اپنا سٹریٹجک وژن سامنے رکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ پانچ سالوں میں کس طرح پاکستان کے ٹوورازم سیکٹر کی معاشی ترقی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کوتھم کی پوری ٹیم کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کو انڈسٹری کا اہم ایکسپوژر فراہم اور تعلیمی کورسز کے ساتھ ساتھ ان کی عملی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ٹوورازم اورہاسپیٹلٹی انڈسٹری کا مستقبل قابل اور باصلاحیت ہاتھوں میں ہے۔

 

مزید خبریں