ٹونگا میں 6.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

نوکوالوفا۔1اکتوبر (اے پی پی): بحرالکاہل میں واقع ملک ٹونگا میں 6.4 شدت کے لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو دارالحکومت نوکوالوفا کے شمال مشرق میں 210 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے …

نوکوالوفا۔1اکتوبر (اے پی پی): بحرالکاہل میں واقع ملک ٹونگا میں 6.4 شدت کے لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو دارالحکومت نوکوالوفا کے شمال مشرق میں 210 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔