ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں مندی ، ہانگ کانگ اور شنگھائی میں تیزی

ٹوکیو ۔ 26 اگست (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی جبکہ ہانگ کانگ اور شنگھائی میں تیزی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران وقفہ تک حصص کی قیمتوں میں 0.65 فیصد کمی ہوئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 107.95 پوائنٹس کی کمی سے 16448.00 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.70 فیصد یا 9.17 پوائنٹس کی گراوٹ …

ٹوکیو ۔ 26 اگست (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی جبکہ ہانگ کانگ اور شنگھائی میں تیزی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران وقفہ تک حصص کی قیمتوں میں 0.65 فیصد کمی ہوئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 107.95 پوائنٹس کی کمی سے 16448.00 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.70 فیصد یا 9.17 پوائنٹس کی گراوٹ سے 1295.10 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم ہانگ کانگ میں حصص کی قیمتوں میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 124.22 پوائنٹس کی بہتری سے 22939.17 پوائنٹس ہو گیا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.57 فیصد یا 17.41 پوائنٹس کے اضافے سے 3085.74 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.93 فیصد یا 18.72 پوائنٹس کی بہتری سے 2037.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Leave a Reply