اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ٹک ٹاک نے حال ہی میں اپنے پلیٹ فارم کو تمام صارفین کے لئے مزید محفوظ، معاون اور بااختیار بنانے کے لئے نئے فیچرز کا ایک جامع سلسلہ متعارف کرایا ہے۔ ٹک ٹاک پاکستان میں کری ایٹرز کو حفاظتی اور پیداواری ٹولز فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کر سکیں، اپنے مداحوں سے بہتر رابطہ قائم کر سکیں اور پلیٹ …
ٹک ٹاک نے کری ایٹرز کو محفوظ تراور بااختیار بنانے کے لئے نئے اور زیادہ اسمارٹ فیچرز متعارف کرا دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ٹک ٹاک نے حال ہی میں اپنے پلیٹ فارم کو تمام صارفین کے لئے مزید محفوظ، معاون اور بااختیار بنانے کے لئے نئے فیچرز کا ایک جامع سلسلہ متعارف کرایا ہے۔ ٹک ٹاک پاکستان میں کری ایٹرز کو حفاظتی اور پیداواری ٹولز فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کر سکیں، اپنے مداحوں سے بہتر رابطہ قائم کر سکیں اور پلیٹ فارم پر زیادہ کنٹرول محسوس کریں، یہ فیچرز کری ایٹرز کو غیر مطلوب رویوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور انہیں اپنے کنٹنٹ اور مداحوں کے تعاملات کو بہتر طور پر منظم کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
منگل کو جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک نے "کری ایٹر کیئر موڈ” کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو پاکستانی کری ایٹرز کو اپنے کمنٹس سیکشن کو بہتر طور پر منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جب یہ فیچر فعال کیا جاتا ہے تو کری ایٹر کیئر موڈ خودکار طریقے سے اُن تبصروں کو چھپا دیتا ہے جو توہین آمیز، ہراساں کرنے والے یا فحش نوعیت کے ہوں خاص طور پر ایسے کمنٹس جنہیں کری ایٹرز پہلے ہی رپورٹ یا حذف کر چکے ہوں۔اس سے کری ایٹرزکو یہ سہولت ملتی ہے کہ وہ تبصروں کی نگرانی میں زیادہ وقت ضائع کرنے کی بجائے ویڈیوز بنانے توجہ دیں۔
اس فیچر کو سمارٹ ٹیکنالوجی کی طاقت حاصل ہے جو ہر کری ایٹرسے سیکھتی ہے اور طرزِ عمل کے نمونوں کی بنیاد پر ایک محفوظ اور زیادہ مثبت کمیونٹی ماحول کو یقینی بناتی ہے۔ کنٹنٹ چیک لائٹ کے نام سے بھی کری ایٹرز کے لئے ایک اور مفید ٹول متعارف کرایا گیا ہے جو صرف ٹک ٹاک سٹوڈیو کے ویب ورژن میں دستیاب ہے۔یہ فیچر کری ایٹرز کو یہ چیک کرنے کی سہولت دیتا ہے کہ اُن کی ویڈیوز کی رسائی محدود تو نہیں ہوگی یعنی ان کی ویڈیوز”فور یو(For You) “ پیج پر ظاہر ہوں گی یا نہیں تاکہ وہ پوسٹ کرنے سے پہلےاُن میں ضروری تبدیلیاں کر سکیں۔
ممکنہ مسائل کی ابتدائی نشاندہی کے ذریعے، کری ایٹرز اپنے کنٹنٹ میں ایسی تبدیلیاں کر سکیں گے جو کمیونٹی گائیڈ لائنزکے مطابق ہوں جبکہ اُن کی تخلیقی آزادی بھی برقرار رہے۔اس کے علاوہ پلیٹ فارم نے کری ایٹر اِن باکس بھی متعارف کرایا ہے جو یہ ایک پیشہ وارانہ میسجنگ ہب ہے جس میں فوری جوابات کے ٹیمپلیٹس اور میسیجز جو ابھی تک پڑھے نہیں گئے ہیں اور سٹار لگائے گئے پیغامات کے لئے الگ فولڈرز شامل ہیں،یہ سہولت کری ایٹرزکے لئے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے کو مزید آسان اور تیز بناتی ہے۔
یہ ٹولز اِس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک کری ایٹرز کو آن لائن کمیونٹیز بنانے کے سفر میں محفوظ، بااعتماد اور معاون ماحول فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔پلیٹ فارم پاکستانی کری ایٹرزکو ترغیب دیتا ہے کہ وہ اِن ٹولز سے فائدہ اٹھائیں، اِن کے استعمال کا طریقہ سیکھیں اور پھر اِنہیں استعمال کرتے ہوئے ایک مثبت، بامقصد اور محفوظ تخلیقی تجربہ تشکیل دیں۔








