اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹرز 30 جون 2026ء سے فعال ہو ں گے،اسلام آباد میں ریجنل بلڈ سینٹر کو آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران زہرہ ودود فاطمی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری قومی صحت نیلسن عظیم نے کہا ریجنل بلڈ سینٹر دسمبرتک آئوٹ سورس ہوگا، دوسال پہلے …
ٹیلی میڈیسن سینٹرز 30 جون 2026ء سے فعال ہوں گے ،اسلام آباد میں ریجنل بلڈ سینٹر کو آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر نیلسن عظیم

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹرز 30 جون 2026ء سے فعال ہو ں گے،اسلام آباد میں ریجنل بلڈ سینٹر کو آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران زہرہ ودود فاطمی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری قومی صحت نیلسن عظیم نے کہا ریجنل بلڈ سینٹر دسمبرتک آئوٹ سورس ہوگا، دوسال پہلے پیسے آئے تھے، ریجنل بلڈ سینٹر نہیں چل رہا تو دیگر ہسپتال جن میں پمز،پولی کلینک شامل ہیں وہاں سے یہ سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے نزہت صادق کے سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹرز منصوبے پر بہت کام ہوا ہے، یہ 30 جون 2026ء میں کام شروع کردے گا، یہاں سے لوگوں کو سہولیات میسر آ سکیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس سینٹر کے تحت ون آئی ڈی کے تحت پورے پاکستان میں ریکارڈ ساتھ جائے گا۔فارمیسیز سے بات چیت چل رہی ہے اس مریض کے ساتھ ادویات بھی پورے پاکستان میں میسر ہوں گی، یہ سینٹر اسلام آباد میں ڈیٹا بیس ہے۔








