ٹیم کی بہتری کا انحصار کھلاڑیوں کے معیار اور مضبوط بینچ سٹرینتھ پر ہے، عاقب جاوید

لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور ہائی پرفارمنس ڈھانچے پر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بہتری کا انحصار کھلاڑیوں کے معیار اور مضبوط بینچ سٹرینتھ پر ہے۔ انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے وژن اور قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی پاکستانی کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں …

لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور ہائی پرفارمنس ڈھانچے پر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بہتری کا انحصار کھلاڑیوں کے معیار اور مضبوط بینچ سٹرینتھ پر ہے۔ انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے وژن اور قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی پاکستانی کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات پائیدار ہائی پرفارمنس کرکٹ کی بنیاد ہیں، پچ کی تیاری میں اصلاحات اور مختلف کنڈیشنز پر توجہ دی جا رہی ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔