لاہور کے علاقے کاہنہ میں غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹر کی عمارت کی چھت گرنے کے سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل ٹربیونل تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہوئے گورنر پنجاب، وزیر اعلی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے سانحے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل ٹربیونل بنانے کی درخواست گورنر پنجاب، وزیر اعلی پنجاب و متعلقہ حکام کوارسال

مزید خبریں
لاہور۔2جولائی (اے پی پی):لاہور کے علاقے کاہنہ میں غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹر کی عمارت کی چھت گرنے کے سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل ٹربیونل تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہوئے گورنر پنجاب، وزیر اعلی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کاہنہ سانحے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے فوری طور پر جوڈیشل ٹربیونل قائم کیا جائے۔خط کے متن کے مطابق غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹر میں چھت گرنے کے نتیجے میں 14 بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوئیں۔خط میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے اور حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔







