گوجرانوالہ 18 نومبر (اے پی پی):گوجرانوالہ کھیلوں کے شوق اور جذبے کے حوالے سے ہمیشہ نمایاں رہا ہے، یہاں کے نوجوان نہ صرف کرکٹ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں بلکہ ٹیپ بال کو بھی ایک سنجیدہ اور منظم کھیل کے طور پر پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بات چیئرمین مین پاکستان ٹیپ بال ایسوسی ایشن میجر ر انجم پرویز اور وائس چیئرمین ڈاکٹر اعجاز صدیقی …
ٹیپ بال ایک سنجیدہ اور منظم کھیل کے طور پر پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،میجر ر انجم پرویز

مزید خبریں
گوجرانوالہ 18 نومبر (اے پی پی):گوجرانوالہ کھیلوں کے شوق اور جذبے کے حوالے سے ہمیشہ نمایاں رہا ہے، یہاں کے نوجوان نہ صرف کرکٹ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں بلکہ ٹیپ بال کو بھی ایک سنجیدہ اور منظم کھیل کے طور پر پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بات چیئرمین مین پاکستان ٹیپ بال ایسوسی ایشن میجر ر انجم پرویز اور وائس چیئرمین ڈاکٹر اعجاز صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یہ تقریب نہ صرف نئے عہدیداروں کی تعیناتی تھی بلکہ ایک منظم اور باوقار تنظیمی ڈھانچے کے قیام کی طرف ایک اہم قدم بھی تھا۔ نوٹیفکیشن تقسیم ہونے سے پنجاب ٹیپ بال کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں سرگرمیوں کو باقاعدہ سمت دینے کی راہ ہموار ہوئی۔ نو منتخب عہدیداروں میں چئیر مین میجر (ر)انجم پرویز،وائس چیئرمین ڈاکٹر اعجاز صدیقی، صدر وقاص صدیقی ایڈووکیٹ،،سنیر نائب صدر قمر انصاری ،مہمانان گرامی میں صدر چیمبر آف کامرس علی ہمایوں بٹ ،میجر(ر) شہزاد ،اے پی ایس سکول سے اورنگزیب،پرنسپل کامونکی سمیت مرد وخواتین نے بھرپور شرکت کی ۔
اینٹی نارکوٹکس کے میجر فاروق اور نو منتخب صدر وقاص صدیقی ایڈووکیٹ اور صدر چیمبر آف کامرس علی ہمایوں بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کھیل کے فروغ میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ہر عہدیدار کو اپنی اپنی سطح پر ٹیپ بال کے فروغ، ٹیلنٹ کی تلاش، ٹورنامنٹس کے انعقاد اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت جیسے اہم کاموں کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تقریب ایک پروقار اور بھرپور جوش و جذبے کے ماحول میں منعقد ہوئی جس میں ضلع گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی،سابقہ اسپورٹس شخصیات،ٹیپ بال کے سرکردہ منتظمین اور کھیل سے محبت رکھنے والے نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئےشرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیپ بال پاکستان کے ہر شہر میں بے انتہا مقبول ہے اور اسے منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ایسے اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ نئے عہدیداروں نے آئندہ ماہ ہونے والے مختلف ٹورنامنٹس، کوچنگ کیمپس، اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کا لائحہ عمل بھی پیش کیا۔








