اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مؤثر اقدامات اور صنعت دوست پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ویلیو ایڈیشن کے نئے رجحانات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 22 سے 24 نومبر 2025 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار انداز میں منعقد کی جارہی ہے۔جنوبی …
ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025 ، پاکستان میں ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مؤثر اقدامات اور صنعت دوست پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ویلیو ایڈیشن کے نئے رجحانات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 22 سے 24 نومبر 2025 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار انداز میں منعقد کی جارہی ہے۔جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل و گارمنٹ مشینری، ڈیجیٹل آلات اور صنعتی حلوں کی یہ نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ انتظام ہوگی،اس سال کی نمائش میں دو ہزار سے زائد مقامی و بین الاقوامی برانڈز شرکت کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں بزنس وزیٹرز، سرمایہ کار اور صنعتی ماہرین کی آمد متوقع ہے۔
ٹیکسٹائل ایشیا 2025 میں چین، ترکی، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، امریکہ، فرانس سمیت پندرہ سے زائد ممالک جدید ترین مشینری، ڈیجیٹل سلوشنز اور مستقبل کی صنعت سے متعلق ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے۔نمائش کا بنیادی مقصد پاکستان کی ٹیکسٹائل ویلیو چین کو جدید، خودکار اور عالمی معیار کے مطابق استوار کرنا ہے۔
ایونٹ میں خصوصی طور پر آئی ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کے انضمام، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، آٹومیشن، اور ڈیجیٹل کنٹرول سسٹمز پر توجہ مرکوز رہے گی تاکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیکسٹائل حب بنایا جا سکے۔22 نومبر کو ایونٹ کے پہلے روز ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 بھی منعقد ہوگی جس کا موضوع ’’ذمہ دار ٹیکسٹائل شفٹ‘‘کانفرنس میں عالمی ماہرین، صنعتی قائدین اور پالیسی ساز تجدید پذیر توانائی، سرکلر اکانومی، ماحول دوست پروڈکشن اور ڈیجیٹل اصلاحات پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔
یہ اجلاس پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو پائیدار اور ذمہ دار سمت میں منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ٹیکسٹائل ایشیا 2025 پاکستان میں صنعتی جدت، کاروباری تعاون اور عالمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جاری صنعتی ڈیجیٹلائزیشن پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کو عالمی مقابلے کی صلاحیت سے آراستہ کر رہی ہے اور یہ ایونٹ ملکی صنعت کے مستقبل کی جانب مضبوط قدم ثابت ہوگا۔








