ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ستمبر کے دوران 11.3فیصد کمی ہوئی ، شماریات بیورو

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ستمبر 2020 کے دوران 11.3فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادار ہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2020 کے دورا ن درآمدات کا حجم 38.9 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ ستمبر 2019 میں 43.8 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح ستمبر 2019 کے مقابلہ میں ستمبر 2020 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ستمبر 2020 کے دوران 11.3فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادار ہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2020 کے دورا ن درآمدات کا حجم 38.9 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ ستمبر 2019 میں 43.8 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح ستمبر 2019 کے مقابلہ میں ستمبر 2020 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی قومی درآمدات میں 4.9 ملین ڈالر یعنی 11 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔