ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران 7 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) حکومت کی طرف سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر 2017ءکے دوران 40 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) حکومت کی طرف سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر 2017ءکے دوران 40 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 4 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔ برآمدات بڑھانے کے لئے وزیراعظم پیکج کے باعث نہ صرف ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مجموعی برآمدی حجم بھی بڑھا ہے۔ اعداد وشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی برآمدات 7 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال 2016-17ءکی اسی مدت کے دوران 6 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں۔

Leave a Reply