ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات مارچ 2021کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران 231.2 فیصد بڑھ گئیں، پی بی ایس

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات مارچ 2021کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران 231.2 فیصد بڑھ گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2021 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران ٹیکسٹائل گروپ میں تولیہ کی برآمدات میں سب سے زیادہ یعنی 361.5 فیصد کانمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ریڈی میڈ گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 296.8 فیصد …

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات مارچ 2021کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران 231.2 فیصد بڑھ گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2021 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران ٹیکسٹائل گروپ میں تولیہ کی برآمدات میں سب سے زیادہ یعنی 361.5 فیصد کانمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح ریڈی میڈ گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 296.8 فیصد کا دوسرا بڑا اضافہ جبکہ نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 274.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق بیڈ ویئرز کی برآمدات بھی مارچ 2021 کے مقابلہ میں اپریل 2021کے دوران 2111.9 فیصد بڑھی ہیں جبکہ سوتی کپڑے کی برآمدات میں 200.4 فیصد اور سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 165 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں مارچ 2021 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی قومی برآمدات میں 231فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔