اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) نگران وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر نے جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح کو بڑھانے اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکس نظام کی اپ گریڈیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے تمام ممکنہ کوششیں …
ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائی جائیں نگران وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر کی ایف بی آر کو ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) نگران وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر نے جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح کو بڑھانے اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکس نظام کی اپ گریڈیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ وہ بدھ کو رواں مالی سال 2017-18ءکے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولیوں اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینے سے متعلق اقدامات کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح جو 2012-13ءمیں 8.7 فیصد تھی، بڑھ کر 2017-18ءمیں 12.4 فیصد ہو گئی ہے۔








