ٹیکس کے ڈھانچے میں تبدیلی کرکے لائیو سٹاک سیکٹر میں لاگت کو کم کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہوگا، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داو کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو نے کہا ہے کہ دودھ کے کارپوریٹ فارمنگ سیکٹر اور پروسیسرز کے ساتھ ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کیلئے فارمز کو فروغ دینے اور پروسیسرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے ہے۔ مشیر تجارت …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو نے کہا ہے کہ دودھ کے کارپوریٹ فارمنگ سیکٹر اور پروسیسرز کے ساتھ ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کیلئے فارمز کو فروغ دینے اور پروسیسرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پوری سپلائی چین کا معاشی طور پر ممکن العمل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر میں ٹیکس کے ڈھانچے میں تبدیلی کرکے لاگت کو کم کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہوگا۔