ٹی آر جی پاکستان کے خالص منافع میں گذشتہ مالی سال کے دوران81 فیصد کمی

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ٹی آر جی پاکستان کے خالص منافع میں گذشتہ مالی سال کے دوران81 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2022کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ٹی آر جی پاکستان کی بعد از ٹیکس آمدن 4.9 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ مالی سال 2021 کے دوران کمپنی کو 25.8 ارب روپے کی خالص آمدن ہوئی تھی ۔

اس طرح مالی سال 2021 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2022 کے دوران ٹی آر جی پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں 81 فیصد یعنی 20.9 ارب روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔