ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو کنفرم کرنے کا اعلان شیخ رشید کی صحافیوں سے گفتگو

لاہور۔31 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ گزشتہ کیبنٹ میٹنگ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہمیں یہ اختیار دیاہے کہ ریلوے اپنے ٹی ایل اے ملازمین کا فیصلہ کرے لہٰذا ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو کنفرم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریلوے افسران کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ تک یہ سارا …

لاہور۔31 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ گزشتہ کیبنٹ میٹنگ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہمیں یہ اختیار دیاہے کہ ریلوے اپنے ٹی ایل اے ملازمین کا فیصلہ کرے لہٰذا ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو کنفرم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریلوے افسران کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ تک یہ سارا پراسس مکمل کریں۔ ہم نے اس میں ایک آدمی بھی بھرتی نہیں کیا یہ تمام پچھلے دور کی بھرتی ہے۔ کیونکہ آٹھ سے دس سال ان کی سروس ہوگئی ہے ا±ن کی عمر گزر رہی ہے کسی محکمے میں اتنے سال گزارنے کے بعد ملازمت نہیں ملتی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نئی ریکروٹمنٹ کا ہمیں بہت بڑا مسئلہ ہے انڈرمیٹرک آسامیوں کے لیے بی اے ، ایم اے اور ایم بی اے لوگ اپلائی کررہے ہیں لیکن کیبنٹ کا فیصلہ ہے کہ ان کا بیلٹ کردیں۔ ہم اپنے لیے کوئی مسئلہ نہیں پیداکرنا چاہتے ہم نے وہاں درخواست دی ہے کہ دوسری آسامیوں کا بھی اسی ماہ کے اندر اندر بیلٹ ہوجائے گا اور یہ بیلٹ ایک بڑا سینئر آفیسر کرے گا۔

مزید خبریں