لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی ) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور پنجاب اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کے رکن و کرکٹ آرگنائزر علی سلمان نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا ایک دلیرانہ فیصلہ ہے ،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سری لنکا کی ٹیم صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی بلکہ اہم بات یہ ہے کہ …
ٹی ٹونٹی میچ کے لئے سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا ایک دلیرانہ فیصلہ ہے،امید ہے کہ دنیا کی مختلف ٹیموں کے دورہ کے بعد پاکستان میں آئی سی سی کے بڑے ایونٹ بھی جلد ہوں گے ،صادق محمد
لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی ) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور پنجاب اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کے رکن و کرکٹ آرگنائزر علی سلمان نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا ایک دلیرانہ فیصلہ ہے ،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سری لنکا کی ٹیم صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی بلکہ اہم بات یہ ہے کہ اس ملک کی ٹیم جس پر 2009میں لبرٹی میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا پاکستان کا دورہ کرے گی اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم 9سال کے وقفہ کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے ۔۔









