ٹی ڈی اے پی ،کینیا میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 12 جون تک درخواستیں طلب

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ کینیا میں 16 ستمبر سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ڈبلیو ایچ ایکس نیروبی‘‘ میں شرکت کے لئے 12 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ کینیا میں 16 ستمبر سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ڈبلیو ایچ ایکس نیروبی‘‘ میں شرکت کے لئے 12 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں 16 سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں آلات جراحی ، دندان سازی ، ہاسپٹل ٹیکسٹائل ، ہیلتھ ٹیک ،میڈیکل کی لیبارٹری آٹومیشن سسٹم سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔