اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے (ٹی ڈی اے پی) ماسکو، روس میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ”ہیم ٹیکسٹل“ میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 10 مئی 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 17 تا 19 سمتبر 2019ءکو ہو گا جس میں بیڈ روم، …
ٹی ڈی اے پی نے روس میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ”ہیم ٹیکسٹل“ میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 10 مئی 2019ءتک درخواستیں طلب کرلیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے (ٹی ڈی اے پی) ماسکو، روس میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ”ہیم ٹیکسٹل“ میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے 10 مئی 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 17 تا 19 سمتبر 2019ءکو ہو گا جس میں بیڈ روم، کچن ، باتھ رومز فیرکس، ونڈو، وال ڈیکوریشنز، اپ ہوسٹری سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے اضافہ میں مدد حاصل ہو گی۔ عالمی تجارتی میلہ میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔








