ٹی ڈی اے پی نے چین میں منعقد ہونے والے ” چائنہ ڈینٹل شو“ میں شرکت کیلئے 22مئی 2019ءتک درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد ۔ 11مئی(اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والے ” چائنہ ڈینٹل شو“ میں شرکت کیلئے 22مئی 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 28تا31اگست 2019ءکو شنگھائی میں منعقد ہوگی جس میں دانتوں اور منہ کے امراض کے علاج معالجہ کے آلات و خدمات تیار و برآمد کرنے والے …

اسلام آباد ۔ 11مئی(اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والے ” چائنہ ڈینٹل شو“ میں شرکت کیلئے 22مئی 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 28تا31اگست 2019ءکو شنگھائی میں منعقد ہوگی جس میں دانتوں اور منہ کے امراض کے علاج معالجہ کے آلات و خدمات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی منصوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ، جو قومی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی ۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply