اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے نیروبی کینیا میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش "میڈک ایسٹ افریقہ "میں شرکت کیلئے 2 جولائی 2018ءتک درخواستیںطلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں آلات جراحی ،دانتوں کے آلات، ادویات، ہربل مصنوعات اور ہسپتالوں کے فرنیجر سمیت دیگر مختلف …
ٹی ڈی اے پی نے کینیا میں تین روزہ تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 2 جولائی 2018ءتک درخواستیںطلب کی ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے نیروبی کینیا میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش "میڈک ایسٹ افریقہ "میں شرکت کیلئے 2 جولائی 2018ءتک درخواستیںطلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں آلات جراحی ،دانتوں کے آلات، ادویات، ہربل مصنوعات اور ہسپتالوں کے فرنیجر سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی نمائش 25 تا 27 ستمبر 2018ءکو کینیا کے شہر نیروبی میں منعقد ہو گی ۔اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔








