دبئی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاپوا نیوگنی نے ہالینڈ کو شکست دیکر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، دوسرے میچ میں یو اے ای نے نائیجیریا کو شکست دے دی۔ جمعرات کو دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 27 ویں میچ میں پاپوا نیوگنی نے ہالینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 127 رنز کا ہدف …
ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاپوا نیوگنی اور یو اے ای کی فتح

مزید خبریں
دبئی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاپوا نیوگنی نے ہالینڈ کو شکست دیکر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، دوسرے میچ میں یو اے ای نے نائیجیریا کو شکست دے دی۔ جمعرات کو دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 27 ویں میچ میں پاپوا نیوگنی نے ہالینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ہالینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 126 رنز بنائے، ٹم وان ڈیئر نے ناقابل شکست 40 اور کپتان سیلار نے ناقابل شکست 21 رنز بنائے، چارلس امینی نے دو کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔ جواب میں پاپوا نیوگنی نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاپوا نیوگنی کے کپتان اسد والا نے 37 جبکہ سیسی بائو نے ناقابل شکست 34 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک اور میچ میں یو اے ای نے نائیجیریا کو 5 وکٹوں سے ہرایا، نائیجیرین ٹیم یو اے ای کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی۔ نائیجیرین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 111 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، سیسان نے ناقابل شکست 51 اور چیمیذی نے ناقابل شکست 46 رنز بنائے۔ یو اے ای کے جنید اور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یو اے ای کی ٹیم نے زاوار کی نصف سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 12.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ زاوار فرید 55 اور محمد عثمان ناقابل شکست 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زاوار فرید کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








