پائیداد ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان کی آبادی سالانہ 400 ارب مسافر کلو میٹر (پی کے ایم) سفر کرتی ہے اور سال 2030ءتک سفر کا دورانیہ 1000 پی کے ایم تک بڑھنے کی توقع ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق آبادی میں سالانہ 2.4 فیصد کے اضافہ سے سفر کے اوسط سالانہ دورانیہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شہری آبادی کا …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان کی آبادی سالانہ 400 ارب مسافر کلو میٹر (پی کے ایم) سفر کرتی ہے اور سال 2030ءتک سفر کا دورانیہ 1000 پی کے ایم تک بڑھنے کی توقع ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق آبادی میں سالانہ 2.4 فیصد کے اضافہ سے سفر کے اوسط سالانہ دورانیہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شہری آبادی کا تناسب 36 فیصد ہے جو سال 2025ءتک 60 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ آبادی میں اضافہ اور سفر کا دورانیہ بڑھنے کے باعث ملک میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پائیداد ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق پائیدار سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع ٹرانسپورٹ پالیسی کی ضرورت ہے۔