پائیداری کے حصول میں توانائی کے تحفظ کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، سعودی عرب

ریاض۔4دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ پائیداری کے حصول میں توانائی کے تحفظ کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے یہ بات سعودی گرین انیشیٹو فورم سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ مملکت صرف اس بارے میں بات کرنے کے بجائے توانائی کی منتقلی کے مرحلے کا سامنا کر رہی ہے۔شہزادہ عبدالعزیز بن …

ریاض۔4دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ پائیداری کے حصول میں توانائی کے تحفظ کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے یہ بات سعودی گرین انیشیٹو فورم سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ مملکت صرف اس بارے میں بات کرنے کے بجائے توانائی کی منتقلی کے مرحلے کا سامنا کر رہی ہے۔شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے سعودی ویژن 2030کے اہداف کے حصول اور آنے والی نسلوں کے خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے مملکت کی جانب سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مملکت کی جاری کوششوں پر زور دیا۔ توانائی کی فراہمی کی حفاظت کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی مختلف شعبوں میں پائیداری کے حصول کے لیے سب سے اہم ستون ہے۔مملکت میں جاری ماحولیاتی اور موسمیاتی اقدامات کی وسیع رینج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مملکت عالمی سطح پر ان اقدامات کے اعلیٰ ترین اثرات کو یقینی بنانے کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے امکانات کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے ماحولیاتی اقدامات کی ترقی اور سب کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مملکت کی طرف سے لاگو کیے گئے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے حجم پر بھی روشنی ڈالی۔