اقوام متحدہ۔ 16 جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ 2030ء تک پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے بین الاقوامی برادری کے درمیان مضبوط تعاون اور کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے، کاربن اخراج میں کمی، روزگار یا صنفی مساوات میں ہمیں جو تبدیلی چاہئے اور 2030ء تک پائیدار ترقی کے …
پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 16 جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ 2030ء تک پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے بین الاقوامی برادری کے درمیان مضبوط تعاون اور کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے، کاربن اخراج میں کمی، روزگار یا صنفی مساوات میں ہمیں جو تبدیلی چاہئے اور 2030ء تک پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے جس رفتار یا پیمانے ہمیں درکار ہیں ، وہ اس وقت ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں میڈرڈ میں ہونے والی 25 ویں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے مایوس کن نتائج کا ذکر کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مقامی اور عالمی سطح پر کوششوں میں اضافہ کا اعلان کیا۔








