پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب کی ریلوے ہیڈکوارٹرزلاہورمیں صحافیوں سے گفتگو

لاہور ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ریلوے کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کریں گے، دورِ جدید کے جتنے تقاضے ہیں ا±ن کو پورا کریں گے اور جواصل انیشیٹو ہیں ا±ن کو سامنے لےکر آئیں گے، بین الاقوامی سٹینڈرڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ہم پاکستان ریلوے کو اپنے ہمسایہ ممالک بھارت اور دوسرے یورپین ممالک کے مدِ مقابل لائیں گے، …

لاہور ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ریلوے کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کریں گے، دورِ جدید کے جتنے تقاضے ہیں ا±ن کو پورا کریں گے اور جواصل انیشیٹو ہیں ا±ن کو سامنے لےکر آئیں گے، بین الاقوامی سٹینڈرڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ہم پاکستان ریلوے کو اپنے ہمسایہ ممالک بھارت اور دوسرے یورپین ممالک کے مدِ مقابل لائیں گے، یقیناًچیلنچز کا سامنا موجود ہے جیسے کہ ہمارا مالیاتی خسارہ جس کو ہم سبسڈی کی مدمیں لیتے ہیں، ریلوے کو حکومت کی طرف سے سالانہ37 ارب روپے کی سبسڈی مل رہی ہے، ہمارا اس کے اوپر فوکس ہے کہ ہم نے ریلوے کے ریونیو کو بڑھانا ہے، ہمارا مین ٹارگٹ فریٹ ریونیو ہے جس کے اندر آگے بڑھنے کے حوالے سے بہت گنجائش موجود ہے، ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کےلئے ریلوے کی تمام ٹرینوں کے اندر وائی فائی سسٹم لے کر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق مسافروں کی حفاظت اور سکیورٹی بہت اہم ہے اس کےلئے ہماری پوسٹل کمپنی انشورنس سسٹم میں مزید بہتری لےکر آئےگی اور ہمارے جتنے بھی ریگولر مسافر ہوں گے ا±ن کےلئے بہترین پیکجز لےکر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور دوسری ایئرلائنز کی طرح اس سسٹم کو بھی یہاں لگانے جارہے ہیں کہ جن لوگوں کو ٹکٹ ریزرویشن کےلئے اسٹیشن پر جانا پڑتا ہے وہ اپنا ٹی این آر گھربیٹھے کمپیوٹر پر حاصل کرسکتے ہیں ۔