اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا وزیر اعظم عمران خان کا آئینی حق ہے اور انہوں نے اسی کے مطابق یہ فیصلہ کیا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت …
پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا وزیر اعظم عمران خان کا آئینی حق ہے اور انہوں نے اسی کے مطابق یہ فیصلہ کیا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے رول 255 میں ترمیم کی منظوری دی تھی اور ماضی میں بھی سابقہ حکومتوں نے بھی یہی طریقہ کار اپنایا تھا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز رہیں۔








