پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا اور اپوزیشن لیڈر کو ایوان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا موقع دیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن لیڈر کو ریمانڈ کے دوران ایوان میں بلا …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا اور اپوزیشن لیڈر کو ایوان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا موقع دیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن لیڈر کو ریمانڈ کے دوران ایوان میں بلا کر نئی روایت قائم کی۔ شہباز شریف حکومت کا شکریہ ادا کرنے کی بجائے ایوان میں طوطا مینا کی کہانی سنا کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے آشیانہ سکیم میں کتنا گھپلا کیا، ٹھیکہ منسوخ کر کے فائدہ کس کو دیا، اس کے بارے میں انہوں نے بات نہیں کی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور نیب کا انہونی الائنس ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف اپنے آپ کو خادم اعلیٰ کہتے تھے لیکن اب وہ نجوم اعلیٰ ہیں، انہیں کس طرح پتہ چل گیا کہ 6 جولائی کی انتخابی مہم میں بات کی گئی، ابھی تو انتخابی مہم چل رہی تھی اور حکومت قائم ہی نہیں ہوئی تھی اور حکومت بننے سے پہلے ہی انہوں نے تحریک انصاف پر الزام لگا دیا، ماضی میں حکومت اور اپوزیشن نے مل کر چیئرمین نیب لگایا۔