اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا بیان نیب کے اپنے طریقہ کار اور ضابطہ کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ سطحی باتیں زیب نہیں دیتیں‘ احتساب کسی ایک شخص یا پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ سب کے لئے ہونا چاہیے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا بیان نیب کے اپنے طریقہ کار اور ضابطہ کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ سطحی باتیں زیب نہیں دیتیں‘ احتساب کسی ایک شخص یا پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ سب کے لئے ہونا چاہیے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دشمن ملک کو رقم کی منتقلی کے حوالے سے بلا تحقیق کے اتنا بڑا الزام عائد کردیا گیا جس سے ان کی جانبداری بھی جھلک رہی ہے اور نیب کے اپنے ضابطہ کی بھی سنگین خلاف ورزی نظر آرہی ہے۔ ملک میں ایسے لیڈر بھی موجود ہیں جو سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ملوث ہیں لیکن ان کے کیس الماریوں میں بند ہو چکے ہیں اور ان پر گرد پڑی ہوئی ہے جبکہ نواز شریف پر سطحی الزامات لگا کر بدنام کیا جارہا ہے اور جب کچھ نہیں بن پڑا تو اب بھارت فنڈز منتقل کرنے کا سنگین الزام بغیر تحقیق کے عائد کردیا گیا ہے۔








