پارلیمانی سیکرٹری ٹیکسٹائل عالیہ حمزہ ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ٹیکسٹائل عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستانی و کشمیری عوام اور مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ سے حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ٹیکسٹائل عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستانی و کشمیری عوام اور مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ سے حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے صحیح معنوں میں مسلم امہ پاکستان اور کشمیری عوام کی جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و ظلم کو دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ سے خوفزدہ نہیں۔ ان کے مارچ سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔