پارلیمان ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ووٹ کے تقدس اور عوامی رائے کے احترام کے نعرے کے ساتھ عام انتخابات میں جائے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور اداروں کے فرائض کو بہتر بنانے کے …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ووٹ کے تقدس اور عوامی رائے کے احترام کے نعرے کے ساتھ عام انتخابات میں جائے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور اداروں کے فرائض کو بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی کچھ شکایات بھی موجود ہیں۔

مزید خبریں