پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں دانش سکولز اتھارٹی بل 2025کی منظوری

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں دانش سکولز اتھارٹی بل 2025کی منظوری دے دی گئی۔جمعہ کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی جانب سے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی،بل پروفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری کی ترامیم کی ایوان نے منظوری جبکہ عالیہ کامران …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں دانش سکولز اتھارٹی بل 2025کی منظوری دے دی گئی۔جمعہ کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی جانب سے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی،بل پروفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری کی ترامیم کی ایوان نے منظوری جبکہ عالیہ کامران اورسینیٹرکامران مرتضیٰ کی ترامیم کوایوان نے مستردکریا۔

بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔قبل ازیں سینیٹرکامران مرتضیٰ نے ترمیم پیش کرتے ہوئے کہاکہ کہاکہ صوبائی حکومت کے ڈومین میں جانے سے قبل صوبوں سے مشاورت ضروری ہے۔