پارلیمنٹ میں خواتین کو قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا پورا موقع فراہم کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ترقی پسند معاشرے کے لیے ضروری ہے، معاشر ے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کا کردارانتہائی اہم ہے۔ پیر کو خواتین پرتشدد کے حوالے سے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے دنیا بھر میں …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ترقی پسند معاشرے کے لیے ضروری ہے، معاشر ے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کا کردارانتہائی اہم ہے۔ پیر کو خواتین پرتشدد کے حوالے سے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھاجاتا ہے خواتین کو جبر و تشددکانشانہ بنا کر انہیں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ہمارا دین اسلام خواتین کے ساتھ اچھے سلوک کا درس دیتا ہے۔اسلام خواتین کو مساوی حقوق اور احترام دیتا ہیہمارا مذہب خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے ۔عالمی برادری خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کرے۔ہمارے معاشرے میں خواتین کو تعلیم ،صحت عامہ اور روزگار کے شعبوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خواتین کے حقوق کے بارے میں منفی سوچ اور رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔پارلیمنٹ میں خواتین قانون سازی کے عمل میں انتہائی فعال کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں خواتین کو قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا پورا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ عوامی امور میں خواتین کی نمائندگی جمہوریت کو فعال اور مستحکم بناتی ہے۔