پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ کردیا گیا

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور 2 ستمبر کو شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جو کل جمعہ 30 اگست کو طلب کیا گیا تھا اسے منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ صدر مملکت کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور 2 ستمبر کو شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جو کل جمعہ 30 اگست کو طلب کیا گیا تھا اسے منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ صدر مملکت کی جانب سے 2 ستمبر کو طلب کیا جانے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے دونوں اجلاسوں کی منسوخی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 54کی شق ایک کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو ئے کی ہے۔

مزید خبریں