اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پی اے سی کے چیئرمین سیّد خورشد احمد شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی طرف سے پی اے سی کو اسلام آباد کے سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے آغاز میں پی اے سی کے چیئرمین سیّد …
پارلیمنٹ کی پبلک اکا¶نٹس کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پی اے سی کے چیئرمین سیّد خورشد احمد شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی طرف سے پی اے سی کو اسلام آباد کے سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے آغاز میں پی اے سی کے چیئرمین سیّد خورشید احمد شاہ نے کا کہ سینیٹ الیکشن حال ہی میں ہوئے ہیں اس لئے سینیٹ کی طرف سے پی اے سی کے ارکان کا ابھی نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی اب قومی اسمبلی کی نہیں پارلیمنٹ کی کمیٹی ہے، اس لئے اجلاس کی کارروائی غیرقانونی قرار دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے پی اے سی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ سینیٹ کے پی اے سی کیلئے ارکان کی نامزدگی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا جائے۔








