پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کے ماتحت اداروں پی ایس او اور سوئی سدرن گیس لمیٹڈ سمیت تمام اداروں میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے خدمات حاصل کرنے کے عمل کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی یہ روش فی الفور ختم کی جائے اور تمام ملازمین کو مستقل کرکے تھرڈ …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کے ماتحت اداروں پی ایس او اور سوئی سدرن گیس لمیٹڈ سمیت تمام اداروں میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے خدمات حاصل کرنے کے عمل کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی یہ روش فی الفور ختم کی جائے اور تمام ملازمین کو مستقل کرکے تھرڈ پارٹی سسٹم سے جان چھڑائی جائے، پی اے سی نے پٹرولیم ڈویژن کے تمام ماتحت اداروں میں تھرڈ پارٹی ادائیگیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ اجلاس منگل کو پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان شیخ روحیل اصغر، راجہ جاوید اخلاص، سردار عاشق حسین گوپانگ، سید نوید قمر، ڈاکٹر عذرا افضل، جعفر خان لغاری اور خالد مقبول صدیقی سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔