پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کی کوئی حیثیت نہیں، دنیا نے بھی اس دھمکی کا کوئی نوٹس نہیں لیا، کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور حریت جماعتوں کا وفد پارلیمنٹ آیا، آئندہ عام انتخابات میں مسئلہ کشمیر کو منشور کا حصہ بنایا جائے …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کی کوئی حیثیت نہیں، دنیا نے بھی اس دھمکی کا کوئی نوٹس نہیں لیا، کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور حریت جماعتوں کا وفد پارلیمنٹ آیا، آئندہ عام انتخابات میں مسئلہ کشمیر کو منشور کا حصہ بنایا جائے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور حریت جماعتوں کے وفد نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں آ کر ان کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے تفصیلی میٹنگ کی، میں ان جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی ذمہ داری کے ساتھ نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری سے پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں سے مل رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بدلتے بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مشاورت کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور ادارے اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو ان کی مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔