پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرمملکت کے خطاب کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، تمام مہمانوں کودعوت نامے ارسال

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، اس سلسلے میں تمام مہمانوں کودعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر مملکت کا خطاب جمعہ کو شام 5 بجے ہوگا جس سے موجودہ قومی …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، اس سلسلے میں تمام مہمانوں کودعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر مملکت کا خطاب جمعہ کو شام 5 بجے ہوگا جس سے موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئینی اداروں کے سربراہان ، تین مسلح افواج کے سربراہوں، سفارتکاروں، سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے ہیں، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تمام ارکان پارلیمنٹ اور وفاقی وزراءکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ کسی مہمان کو نہ لائیں اور نہ ہی کسی رکن پارلیمنٹ یا وفاقی وزیر کے گارڈز کو پارلیمنٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت ہوگی، تمام ارکان پارلیمنٹ سمیت مہمانوں کی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی، پارلیمنٹ میں تمام معزز مہمانوں ، ارکان پارلیمنٹ اورڈیوٹی پرموجود عملے کےلئے پارکنگ مختص کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 54کے تحت ہر پارلیمانی سال صدر مملکت مشترکہ اجلاس سے خطاب سے ہوتا ہے، صدرمملکت سینیٹ اورقومی اسمبلی کو پورے پارلیمانی سال کےلئے اپنے خطاب کے ذریعہ رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں