پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر بحث ہونی چاہئے،چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر کی صورتحال پر فوری طور پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتہ کو سینیٹ میڈیا سیکرٹیریٹ کی طرف سے جاری بیان میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے وادی نیلم میں بھارت افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر کی صورتحال پر فوری طور پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتہ کو سینیٹ میڈیا سیکرٹیریٹ کی طرف سے جاری بیان میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے وادی نیلم میں بھارت افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الااقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کلسٹر بموں کے استعمال اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ریاستی دہشت گردی فوری بند کرنی چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس صورتحال پر بحث ہونی چاہئے۔ صادق سنجرانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے درخواست کی ہے کہ کشمیر کی صورتحال پرپارلیمنٹ کا فوری طور پر مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور پارلیمان کا مشترکہ موقف عالمی برادری کے سامنے جانا چاہئے۔