پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میںکشمیریوں پر بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے خلاف شدید احتجاج،

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں جمعہ کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام، وفاقی وزرائ، وزراءمملکت، ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ سمیت سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں جمعہ کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام، وفاقی وزرائ، وزراءمملکت، ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ سمیت سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرائ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے نعرے بازی کی۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کا سبزہ زار کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد، لے کر رہیں گے کشمیر، کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا گیا۔ تمام شرکاءنے پاکستان کا قومی پرچم اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

مزید خبریں