اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پاسپورٹ آفس کراچی میں بے ضابطگیوں میں ملوث ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو معطل کر دیا گیا۔ پاسپورٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر خالد میمن کے خلاف ویزہ توسیع میں بے ضابطگیوں کے الزام میں محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی۔ پیر کو وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق ایف آئی …
پاسپورٹ آفس کراچی میں بے ضابطگیوں میں ملوث ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو معطل کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پاسپورٹ آفس کراچی میں بے ضابطگیوں میں ملوث ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو معطل کر دیا گیا۔ پاسپورٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر خالد میمن کے خلاف ویزہ توسیع میں بے ضابطگیوں کے الزام میں محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی۔ پیر کو وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق ایف آئی اے نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دو اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار شدگان سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ڈائریکٹر پاسپورٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ غیر ملکیوں کے ویزہ توسیع میں کرپشن کے مرتکب تمام افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔








