گوجرانوالہ ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو پاسپورٹ سنٹر 21ویں صدی میں حکومتی خدمات کی ایک جھلک ہے ،شہریوں کو کم سے کم وقت میں پاسپورٹ کا اجرا ءیقینی بنایا جائے گا اورایک ہی کاﺅنٹر پر تمام آپریشنز مکمل کئے جائیں گے ، پاسپورٹ بنوانے کے لئے انتظار کا وقت منٹوں میں ہوگا ،5دن میں پاسپورٹ مل جائے گا۔ …
پاسپورٹ بنوانے کے لئے انتظار کا وقت منٹوں میں ہوگا ‘ وفاقی وزیردفاع

مزید خبریں
گوجرانوالہ ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو پاسپورٹ سنٹر 21ویں صدی میں حکومتی خدمات کی ایک جھلک ہے ،شہریوں کو کم سے کم وقت میں پاسپورٹ کا اجرا ءیقینی بنایا جائے گا اورایک ہی کاﺅنٹر پر تمام آپریشنز مکمل کئے جائیں گے ، پاسپورٹ بنوانے کے لئے انتظار کا وقت منٹوں میں ہوگا ،5دن میں پاسپورٹ مل جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میںایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لئے گوجرانوالہ میں ایک میگا سنٹر الگ سے زیر تعمیر ہے جو اگلے 3ماہ میں مکمل ہو جائے گا








