پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں بھارت کے ہاتھوں مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں شکست کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس 17 فروری سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں بھارت کے ہاتھوں مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں شکست کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس 17 فروری سے شروع ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایاکہ کانفرنس 17 اور 18فروری کو لاہور میں ہوگی جس میں پی بی سی سی سے الحاق شدہ …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں بھارت کے ہاتھوں مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں شکست کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس 17 فروری سے شروع ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایاکہ کانفرنس 17 اور 18فروری کو لاہور میں ہوگی جس میں پی بی سی سی سے الحاق شدہ سٹیک ہولڈرز، تمام کلبوں کے صدور، سیکرٹریز، بورڈ آف ڈائریکٹرز، تمام ممبران، ملک میں تمام کوچز اور دیگر کرکٹ سے متعلقہ نمایاں افراد شرکت کریں گے۔ کانفرنس 17 فروری کی شام کو ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔