پانچویں پاک جاپان اعلی سطح کے اقتصادی پالیسی مذاکرات کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسیع کرنیکی ضرورت ہے جبکہ جاپان کے سینئر نائب وزیر برائے خارجہ امور یامازاکی کازوکی نے کہا ہے کہ پاکستان اہم شراکت دار ہے اور جاپان پاکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔یہ باتیں جمعرات کو یہاں منعقدہ …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسیع کرنیکی ضرورت ہے جبکہ جاپان کے سینئر نائب وزیر برائے خارجہ امور یامازاکی کازوکی نے کہا ہے کہ پاکستان اہم شراکت دار ہے اور جاپان پاکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔یہ باتیں جمعرات کو یہاں منعقدہ پانچویں پاک جاپان اعلی سطح کے اقتصادی پالیسی مذاکرات کے دوران کہی گئیں۔پاکستان کا اعلی سطح کا وفد سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کی قیادت میں متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز سے نمائندوں پر مشتمل تھا جبکہ سینئر نائب وزیر برائے خارجہ امور یامازاکی نے جاپانی اعلی سطح کے وفد کی قیادت کی۔اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے کہا کہ پاک جاپان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسیع کرنیکی ضرورت ہے کیونکہ سیکورٹی صورتحال میں بہتری پائیدار اقتصادی ترقی کے ساز گار ماحول میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے بے پناہ مواقع پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی لبرل پالیسیاں وضع کر رکھی ہیں۔